ویڈیوا سکینڈل،ناصر بٹ عدالت میں گواہی دینے کیلئے رضامند

September 17, 2019 11:44 am0 commentsViews: 10

ناصر بٹ فرانزک ریکارڈ کے ہمراہ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں پیش ہوئے
لندن،اسلام( آباد مانیٹرنگ ڈیسک) جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے ، اس سکینڈل کے مرکزی کردار ناصر بٹ عدالت میں پیش ہوکر گواہی دینے کیلئے رضامند ہوگئے ہیں۔ ناصر بٹ فرانزک ریکارڈ کے ہمراہ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں پیش ہوئے۔ذرائع کے مطابق ناصر بٹ ویڈیو فرانزک ریکارڈ کی کاپی کی تصدیق کروانا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا میں ویڈیو اسکینڈل میں گواہی دینے کو تیار ہوں۔ ویڈیو لنک کے ذریعے یا ذاتی طور پر بھی عدالت میں پیش ہو سکتا ہوں۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان ہائی کمیشن کی جانب سے ناصر بٹ کوانکے وارنٹ گرفتاری کی دستاویزکالفافہ حوالے کیا گیا۔ناصر بٹ جج ارشد ملک وڈیو کیس میں فرانزک رپورٹ پیش کرنے ہائی کمیشن آئے تھے۔ناصر بٹ کا کہنا ہے نواز شریف کوانصاف نہ دیکرہائی کمیشن حکام قانون کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ ہائی کمیشن ذرائع کا کہنا ہے پہلے دفترخارجہ اسلام آباد کے کمنٹس حاصل کیے جائیں گے۔دوسری طرف جوڈیشل مجسٹریٹ ثاقب جواد نے جج ویڈیواسکینڈل میں ایف آئی اے کو چالان پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ملزم میاں طارق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 23ستمبرتک توسیع کردی،ملزم کو جیل سے عدالت پیش کیاگیا۔