مودی کے جلسے میں شرکت کریں گے، وائٹ ہاؤس کی تصدیق

September 17, 2019 11:45 am0 commentsViews: 5

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہیوسٹن میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے جلسے میں شرکت کریں گے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق اس جلسے میں امریکا میں مقیم بھارتی شہریوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے اور اس میں صدر ٹرمپ کی شرکت دونوں ممالک کے درمیان مضبوط رشتوں کا اظہار ہے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ 22 دسمبر کو ہونے والی اس ریلی میں پچاس ہزار سے زائد لوگ متوقع ہے۔ یہ ریلی ہیوسٹن کے ایک بڑے فٹ بال اسٹیڈیم میں منعقد کی جائے گی۔