آئی جی سندھ نے لاڑکانہ میڈیکل کالج ہاسٹل سے طالبہ کی لاش ملنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا

September 17, 2019 11:48 am0 commentsViews: 5

کراچی(کرائم رپورٹر)لاڑکانہ میڈیکل کالج کے ہاسٹل سے طالبہ کی لاش ملنے کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر آئی جی سندھ ڈاکٹرسیدکلیم امام نے ایس ایس پی لاڑکانہ سے فی الفور تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ وقوعے کی غیر جانبدارانہ اور شفاف انکوائری کی بدولت تفتیش کو موثر اور نتیجہ خیز بنایا جائے۔