رینجرز کی کارروائیاں8 ملزمان کو گرفتار کرلیا

September 17, 2019 11:48 am0 commentsViews: 3

کراچی(کرائم رپورٹر)رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 8ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ ،منشیات اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا ہے۔ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق سکھن کے علاقے سے قتل کے ملزم سجاد خان کو گرفتار کرلیا گیا۔پاپوش نگر،سعیدآباد اور گلشن سے اسٹریٹ کرائمز اور ڈکیتی میں ملوث 5 ملزمان گرفتارکیے گئے۔ملزمان میں باب الاسلام عرف ٹن ٹنمحمد طارق،عارف،سمیر اور نوید عباس شامل ہیں۔ادھر ملیر سٹی سے 2 منشیات فروش عارف عرف ملان اور واجد علی عرف سنی گرفتارکے گئے۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ،منشیات اور مسروقہ سامان برآمد ہوا ہے۔