ساحل سمندر پر کھانے پینے کی اشیاء کی خرید و فروخت پر پابندی

September 17, 2019 11:52 am0 commentsViews: 7

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ نے ساحل سمندر پر کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے والے ٹھیلوں اور پتھاروں جبکہ ڈیزرٹ سفاری پر ایک ہفتے کیلئے پابندی لگانے کا فیسلہ کیا ہے‘ ترجمان سی بی سی کے مطابق ایک ہفتے کی پابندی خصوصی صفائی مہم کے سبب عائد کی جارہی ہے‘ ساحل سمندر کے طویل رقبے پر لگنے والے ٹھیلوں اور پتھاروں جبکہ اشیاء خوردونوش کا سامان فروخت کرنے والوں کا داخلہ مکمل طور پر بند ہوگا۔ اس دوران ساحل پر شہریوں کو سواری کروانے والے اونٹ‘ گھوڑوں اور ڈیزرٹ سفاری کا داخلہ بھی ممنوع ہوگا۔ ساحل کی صفائی مہم18 ستمبر سے24 ستمبر تک جاری رہے گی۔