سعودی حکومت نے ویزٹ ویزا پالیسی تبدیل کر دی

September 17, 2019 11:52 am0 commentsViews: 6

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سعودی حکومت نے وزٹ ویزا پالیسی میں تبدیلی کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے جاری نئی وزٹ ویزا پالیسی کے تحت ویزا ایک ماہ کے لئے جاری کیا جائے گا، 2 سال کا ملٹی پل وزٹ ویزہ ختم کر کے صرف 1 سال کا کردیا گیا ہے۔ پہلے سعودی سنگل انٹری وزٹ ویزہ کی میعاد 6 ماہ کی تھی اور ہر 3 ماہ بعد تجدید کروانا لازمی تھا تاہم اب نئے نظام کے مطابق سنگل انٹری ویزا اب صرف 30 دن کا کردیا گیا ہے جس کی ہر 3 مہینے میں تجدید کرنا ہو گی۔یاد رہے کہ گذشتہ ماہ سعودی وزارت حج نے عمرہ اور حج ویزا فیس سے متعلق نمایاں تبدیلیاں کیں تھیں ، جس کے مطابق 45 دن کے لیے عمرہ اور حج ویزا کی فیس 300 ریال مقرر جبکہ دوبارہ عمرہ کرنے جانے والوں پر دو ہزار ریال کی شرط ختم کردی گئی تھی۔