گلبرک میں ٗویڈیو گیم پر ہونیوالے جھگڑے میں بچے نے دوست کی جان لے لی

September 17, 2019 11:57 am0 commentsViews: 4

ویڈیو گیم مشین میں ٹوکن پھنس جانے اور باری کے ا نتظار پر راجو اور شاہزیب میں جھگڑا ہوا‘پولیس
شاہزیب تشدد سے بے ہوش ہوگیااسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا ‘ملزم راجو کی گرفتاری کیلئے چھاپے
کراچی(کرائم رپورٹر) کراچی کے علاقے گلبرک میں معمولی جھگڑے پر ایک 13 سالہ بچے نے دوست کی جان لے لی۔تفصیلات کے مطابق یہ افسوس واقعہ شہر قائد کے علاقے گلبرگ کی ایک ویڈیو گیم شاپ پر پیش آیا۔مفرور ملزم راجو کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔پولیس کے مطابق ویڈیو گیم مشین میں ٹوکن پھنس جانے اور باری کے ا نتظار پر راجو اور شاہزیب میں جھگڑا ہوا۔معاملہ اتنا بڑھ گیا کہ 13 سالہ راجو نے 12 سالہ دوست پر تشدد شروع کر دیا۔ شاہزیب تشدد سے بے ہوش ہوگیا.بچے کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں طبی امداد دی گئی، مگر وہ دم توڑگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مفرور ملزم راجو کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔