میرے لیے اب مسکرانا بھی مشکل ہے، رحمہ علی

September 17, 2019 11:57 am0 commentsViews: 6

میرے والد عابد علی کی برسی ہمیشہ میری سالگرہ سے 10 دن پہلے گزرے گی
میرا نہیں خیال کہ میں دوبارہ کبھی بھی اپنی سالگرہ منانے کے قابل ہوں گی
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے لیجنڈری اداکارعابد علی کی بیٹی رحمہ علی نے گزشتہ روز اپنی سالگرہ پر ملنے والے پیغامات کے جواب میں اپنے احساسات شیئر کیے ہیں۔میرے والد عابد علی کی برسی ہمیشہ میری سالگرہ سے 10 دن پہلے گزرے گی۔میرا نہیں خیال کہ میں دوبارہ کبھی بھی اپنی سالگرہ منانے کے قابل ہوں گی ۔لیکن سالگرہ کی مبارکباد دینے پر آپ سب کا شکریہ۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹا گرام اسٹوریز میں رحمہ نے لکھا کہ میری سالگرہ میرے لیے ہمیشہ سے بہت اہم رہی ہے۔ میں اس کے لیے بہت بہت زیادہ پرجوش ہوتی ہوں کیونکہ زندگی میں باقی تمام چیزیں بہت ہی فضول ہیں، اس لیے میں اپنی سالگرہ پرسب بھول کر صرف خوش ہوتی ہوں۔ لیکن آج میں ہمیشہ سے زیادہ ڈپریشن کا شکارہوں اورایسا محسوس کررہی ہوں جو میں بیان بھی نہیں کرسکتی۔حال ہی میں والد کے انتقال کا صدمہ سہنے والی رحمہ نے اپنی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ ہاں، وہ شخصیت جو ہمیشہ آپ کو بتاتی رہی کہ ڈپریشن سے چھٹکارا کیسے حاصل کیا جائے ، ان دنوں خود اس کے تاریک سائے میں ہے۔وہ 5 ستمبرکو چل بسے تھے، اس لیے میرے لیے مسکرانا بھی مشکل ہے۔ ان کی برسی ہمیشہ میری سالگرہ سے 10 دن پہلے گزرے گی، میرا نہیں خیال کہ میں دوبارہ کبھی بھی اپنی سالگرہ منانے کے قابل ہوں گی۔