بنگلوں میں ڈکیتی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار، 22 تولہ سونا ایک لاکھ روپے برآمد

September 17, 2019 12:15 pm0 commentsViews: 6

کراچی (کرائم رپورٹر) فیروز آباد پولیس نے بنگلوں میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے گروہ کے 2 کارندوں کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او اورنگزیب خٹک نے بتایا کہ پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 میں عزیز الرحمن کے بنگلے میں ڈاکوئوں کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر 2ملزمان محمد عالم اور ریاض کو گرفتار کرلیا جبکہ ان کے دیگر دو ساتھی جو کار میں سوار تھے فرار ہوگئے۔ ملزمان کے قبضے سے 22 تولہ سونا، ایک لاکھ روپے نقد اور 2 ٹی ٹی پستول برآمد ہوئے ہیں، فرار ڈاکوئوں میں جمعہ خان اور نعیم خان شامل ہیں۔