فضل الرحمن کا مارچ کامیاب نہیں ہو گا‘نبیل گبول

September 17, 2019 12:14 pm0 commentsViews: 3

لانگ مارچ میں 50 ہزار لوگوں کا اکٹھا ہونا ناممکن نظر آ رہا ہے، عملی طور پر ایسا ممکن نہیں ہے
کراچی کے کچرے پر سب ایک دوسرے پر نزلہ گرا رہے ہیں، پی پی رہنما کی گفتگو
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے لانگ مارچ میں 50 ہزار لوگوں کا اکٹھا ہونا ناممکن نظر آ رہا ہے ، ان کا لانگ مارچ کامیاب نہیں ہو گا۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بری طرح پھنس گیا ہے۔ مسئلہ کشمیر جلد حل ہو جائے گا اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کی تحریک کامیاب ہونے والی ہے۔ کراچی کے کچرے پر سیاست کی جا رہی ہے ، سب ایک دوسرے پر نزلہ گرا رہے ہیں۔