علی گڑھ میں انتہا پسندوں کا برقع پوش مسلم خواتین پر حملہ

September 17, 2019 12:26 pm0 commentsViews: 3

علی گڑھ (آئی این پی) بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر علی گڑھ میں نامعلوم افراد نے مسلم خاندان کے مرد و خواتین پر حملہ کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز سہ پہر علی گڑھ ریلوے اسٹیشن پر 10 سے 12 نامعلوم افراد نے ایک ہی خاندان کے 4 افراد پر حملہ کردیا، ان افراد کا تعلق مسلم گھرانے سے تھا جبکہ حملے کی وجہ ان کی مذہبی شناخت بتائی جارہی ہے۔