بھتہ خور کی اپیل مسترد، 14 سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی

September 17, 2019 12:26 pm0 commentsViews: 5

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے بھتہ خوری کے مجرم کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کردی۔ جسٹس کے کے آغا اور جسٹس خادم حسین تنیو پر مشتمل پر دو رکنی بینچ نے بھتہ خوری کے مجرم کی سزا کے خلاف اپیل پر فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے ماتحت عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل مسترد کردی، خصوصی عدالت نے ملزم شکیل کو 14 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی عدالت نے مجرم کی سزا کم کرکے 5 سال کردی، پولیس کے مطابق مجرم شکیل نے جولائی 2016ء میں مدعی عبدالقادر سے 5 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا۔