این آئی سی وی ڈی میں انتظارگاہ کار پارکنگ میں تبدیل، تیمار داروں کے ساتھ بدسلوکی

September 17, 2019 12:26 pm0 commentsViews: 7

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی ادارہ برائے امراض قلب (این آئی سی وی ڈی) میں انتظامیہ نے انتظار گاہ کو کار پارکنگ میں تبدیل کر دیا، سیکورٹی پر مامور ذمہ داران نے ’’ایگزیکٹو کلینک‘‘ میں آنے والوں کے لیے وائٹ پارکنگ متعارف کرائی ہے، گاڑی پارک کرنے کے 50 سے 100 روپے وصول کیے جارہے ہیں۔ مریضوں کے لواحقین کو شدید پریشانی اور مشکلات کا سامنا کرناپڑ رہا ہے۔