اینٹی انکروچمنٹ کا چھاپہ لیاری گینگ وار کمانڈر ساتھیوں سمیت فرار

September 17, 2019 12:26 pm0 commentsViews: 6

موچکو رئیس گوٹھ اور حاجی یار محمد گوٹھ کے مکینوں کے زبردست احتجاج پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی
زوار شاہ سرکاری اراضی پر قبضہ کرکے جعلی فائلیں بنا کر کوڑیوں کے دام فروخت کرنے میں ملوث ہے
کراچی (کرائم رپورٹر) موچکو رئیس گوٹھ اور حاجی یار محمد گوٹھ میں لیاری گینگ وار کمانڈر ظوار شاہ کا سرکاری زمین پر قبضہ، جعلی فائلیں بنا کر کوڑیوں کے دام اراضی فروخت کرنے کی اطلاع پر اینٹی انکروچمنٹ ٹیم کی کارروائی، ملزم دیگر ساتھیوں سمیت فرار، علاقہ مکینوں کا گینگ وار کے خلاف احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے موچکو کے علاقے رئیس گوٹھ اور حاجی یار محمد گوٹھ میں سرکاری اراضی پر لیاری گینگ وار کارندے کے قبضے اور جعلی فائلیں بنا کر فروخت کرنے کی اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کی جس پر گینگ وار کمانڈر ظوار شاہ دیگر مسلح کارندوں سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ گوٹھوں کے مکینوں کی جانب سے لیاری گینگ کے مسلح کارندوں کے خلاف احتجاج کیا گیا جبکہ گینگ وار کمانڈر حب چوکی بلوچستان کے راستوں سے مسلح کارندوں کے ساتھ فرار ہو جاتا ہے گینگ وار کمانڈر ظوار شاہ نے سکندر خاصخیلی کے ساتھ مل کر حاجی یار محمد گوٹھ، مراد کلمتی گوٹھ لیاری ایکسپریس وے کو کوڑیوں کے داموں فروخت کرنا شروع کر دیا ہے اور اینٹی انکروچمنٹ ٹیم اور متعلقہ پولیس کی جانب سے چائنا چھاپے مار کر ٹوٹل پورا کر رہی ہے۔