قائد اعظم ٹرافی قومی کرکٹرز کو مرغن کھانوں کی فراہمی بند

September 17, 2019 12:30 pm0 commentsViews: 6

مصباح الحق کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر بننے کے بعد کھلاڑیوں کی فٹنس اور کھانے کے کلچر میں تبدیلی
لاہور (اسپورٹس ڈیسک) مصباح الحق کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر بننے کے بعد پاکستانی کرکٹ میں فٹنس اور کھانے کے کلچر میں نمایاں تبدیلی دکھائی دے رہی ہے۔ قومی اکیڈمی اور قائداعظم ٹرافی میچوں میں مرغن کھانوں پر پابندی لگادی گئی ہے۔ انہوں نے کھلاڑیوں کے لیے فٹنس کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح الحق نے سب سے پہلے قومی اکیڈمی لاہور میں کھانے کا مینیو تبدیل کرا دیا ہے اب اکیڈمی میں کھلاڑیوں کو مرغن کھانوں کے بجائے کم گھی والے ایسے کھانے دیے جارہے ہیں جن سے ڈائٹ کنٹرول کی جاسکے گی۔ اسی طرح قائداعظم ٹرافی میں بھی کھلاڑیوں کو مرغن کھانوں کی فراہمی بند کردی گئی ہے قائداعظم ٹرافی کے لیے کھلاڑیوں کو کم گھی والے کھانے دیے جارہے ہیں جن میں دال چاول، باربی کیو، پاستا وغیرہ شامل ہیں جبکہ پہلی بار وافر مقدار میں فروٹ بھی دیا جارہا ہے۔