مریم نوازپارٹی کی نائب صدارت کے لیےاہل قرار

September 17, 2019 12:49 pm0 commentsViews: 8

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے مریم نواز کو پارٹی کی نائب صدارت کے لیے اہل قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے مریم نواز کو پارٹی کی نائب صدارت سے ہٹانے کے لیے تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کی درخواست پر گزشتہ روز محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ مریم نواز سیاسی جماعت کا عہدہ رکھ سکتی ہیں تاہم مریم نواز پارٹی کی قائم مقام صدرنہیں بن سکتیں۔