وزیراعظم عمران خان کا سعودی ولی عہد سے ٹیلی فونک رابطہ

September 17, 2019 1:01 pm0 commentsViews: 6

ریاض: وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور سعودی عرب میں تیل تنصیبات پر حملے کی مذمت کی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، وزیر اعظم نے سعودی ولی عہد سے سعودی عرب میں تیل تنصیبات پر حملے کی مذمت کی اور کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔ دونوں رہنماؤں میں سعودی عرب میں حالیہ تخریب کاری کے واقعات پر تبادلہ خیال ہوا۔

تفصٰلات کے مطابق عمران خان نے شہزاد محمد بن سلمان سے گفتگو میں کہا کہ تخریب کاری سے سعودی عرب کی سیکیورٹی اور عالمی معیشت کو خطرہ ہے جب کہ ولی عہد کا کہنا تھا کہ سعودی عرب تخریب کاروں کا مقابلہ کرنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سعودی عرب کے شہر بقیق میں تخریب کاروں کی جانب سے تیل کے کنوؤں اور پراسسنگ پلانٹ پر ڈرون حملے کیے گئے تھے جس کے نتیجے میں شدید مالی نقصان ہوا جب کہ امریکا نے اس حملے کا الزام ایران پر لگایا تھا تاہم ایرانی حکومت نے یہ الزام مسترد کردیا۔