پاکستان اور بھارت کے سربراہان سے جلد ملاقات کروں گا، ٹرمپ

September 17, 2019 2:36 pm0 commentsViews: 8

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے سربراہان سے جلد ملاقات کروں گا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان کے سربراہان سے جلد ملاقات کروں گا، ہیوسٹن میں 22 ستمبر کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات بھی ہوگی جب کہ مجھے لگتا ہے کہ دونوں سربراہان سے ملاقات کے بعد مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر کے معاملے پر ثالثی کی پیشکش کی تھی۔