ٹی ٹوئنٹی کا میلہ کل سے سجے گا،ٹیمیں لاہور پہنچ گئیں

October 4, 2019 1:55 pm0 commentsViews: 3

سخت سیکورٹی میںدونوں ٹیمیںآج قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی
آج ٹیموں کے کپتان ٹرافی کی رونمائی کے ساتھ پریس کانفرنس کریں گے
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے بعد لاہور میںانٹرنیشنل کرکٹ کا میلہ کل سے سجے گا۔پاکستان اور سری لنکا کے مابین 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا،میچ شام6 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔دونوں ٹیمیں لاہور پہنچ گئی ہیں، دونوں ٹیمیںآج قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی، ٹیموں کے کپتان ٹرافی کی رونمائی کے ساتھ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔سخت سیکورٹی میں ائرپورٹ سے ہوٹل پہنچنے پر پاکستانی کھلاڑیوں کو ہار پہنائے گئے اور انہیں خوش آمدید کہا گیا۔پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے علیم ڈار اور احسن رضا آن فیلڈ امپائر، پاکستان کے ہی شوزاب رضا تھرڈ امپائر ،پاکستان کے آصف یعقوب فورتھ امپائر جبکہ آسٹریلوی ڈیوڈ بون میچ ریفری کے فرائض سرانجام دینگے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے مابین 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا،میچ شام 6بجکر 30منٹ پر شروع ہوگا۔ سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم کراچی میں ون ڈے سیریز جیتنے کے بعد لاہور پہنچ گئی۔ سخت سیکورٹی میں ائرپورٹ سے ہوٹل پہنچنے پر پاکستانی کھلاڑیوں کو ہار پہنائے گئے اور انہیں خوش آمدید کہا گیا، ون ڈے سیریز جیتنے پر تمام کھلاڑی بہت خوش دکھائی دے رہے تھے۔ ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل کیے گئے تینوں کھلاڑی احمد شہزاد ، عمر اکمل اور فہیم اشرف پہلے سے ہی لاہور میں موجود ہیں۔قذافی اسٹیڈیم میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز 5، 7اور 9اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔