بلڈنگ کی دیوار پر 440 جوتے رکھ کر انوکھا احتجاج

October 4, 2019 2:37 pm0 commentsViews: 6

استنبول( مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں خبریں سننے کو ملتی ہیں کہ مردوں کی اکثریت خواتین پر تشدد کرتی ہے۔ ان تشدد کے باعث متعدد خواتین زندگی کی بازی ہار جاتی ہیں تاہم ایک خبر ترکی سے آئی ہے جہاں ترکی میں گھریلو تشدد کے باعث زندگی سے ہاتھ دھونے والی خواتین کی یاد میں بلڈنگ کی دیوار پر منفر ڈسپلے رکھا گیا جس نے گزرنے والوں کی توجہ جانب مبذول کرالی‘ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بلڈنگ ترکی کے بڑے شہر استنبول میں واقع ہے جس میں جوتوں کی دیوار بنائی گئی۔ دیوار پر جوتوں کے440 جوڑے ان 440 خواتین کی یاد میں رکھے گئے جو2018 ء میں گھریلو تشدد کے باعث چل بسی تھیں۔