نیویارک میں عوام کیلئےاوبر ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز

October 5, 2019 4:13 pm0 commentsViews: 3

واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکا میں آن لائن ٹیکسی سروس کی جانب سے ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کو اوبر کاپٹر کا نام دیا گیا ہے۔ بین الاقوامی آن لائن ٹیکسی سروس اوبر کی جانب سے ایک ٹوئٹ میں اعلان کیا گیا کہ اوبر کاپٹر اب اپنے سب ہی مسافروں کے لیے دستیاب ہوگا، اب نیویارک کے افراد منہاٹنا سے جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ تک اوبرکاپٹر میں سفر کر سکیں گے۔ اعلامیے کے مطابق اوبر ہیلی کاپٹر سروس بھی اب عام عوام کے لیے شروع کی گئی ہے نیویارک کے شہری اب منہانا سے جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ تک 8 منٹ میں اوبر کاپٹر کے ذریعے سفر طے کریں گے اس آن لائن ہیلی کاپٹر میں بیک وقت 6 مسافر سمیت 2 پائلٹ سفر کر سکیں گے، اوبر کاپٹر رائیڈ کے ہر مسافر کے لیے 200 سے 225 ڈالر کرایہ مختص کیا گیا ہے۔