گمنام اور بے گھر خاتون پر ڈالروں کی بارش‘70 ہزار جمع

October 5, 2019 4:18 pm0 commentsViews: 5

لاس اینجلس( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں سب وے اسٹیشن پر رہنے والی ایک خاتون کی گانا گاتے ہوئے ویڈیو بنائی گئی جو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہوئی ہے اور اب تک اسے9لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔ یہ ویڈیو ایک پولیس افسر نے بنائی ہے جس میں مس ایملی زمور کا نامی ایک بے گھر خاتون اوپرا کا مشوہر گانا گارہی ہے۔ اس کے بعد یہ ویڈیو بڑی تعداد میں دیکھی اور شیئر کی گئی اور لوگوں نے اسے باقاعدہ طور پر گانے کا مشورہ دیا۔ اس کے بعد گریمی ایوارڈ کیلئے نامزد ہونیوالے مشہور موسیقار جوئل ڈائمنڈنے اس خاتون کو گانا ریکارڈ کرانے کی پیشکش کی ہے۔ اس کے بعد انٹرنیٹ پر چندے کی مہم چلائی گئی ہے اوراب تک 70ہزار ڈالر کی رقم جمع ہوچکی ہے۔