میشا کیس سے دونوں اور حاسدوں کا پتہ چل گیا ٗ علی ظفر

October 7, 2019 12:28 pm0 commentsViews: 1

تنازعہ پیدا ہونے کے بعد کافی مالی نقصان ہوا
زندگی مین بہت بہتری آئی ہے ٗ گلوکار کی گفتگو
کراچی( نیٹ نیوز) میشا شفیع کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر گلوکار علی ظفر نے کہا ہے کہ وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ ان کیخلاف یہ تنازع کیوں کھڑا کیا گیا ‘ اس کے پیچھے کون تھا اور کس کس نے ان کیخلاف میشا شفیع کا ساتھ دیا۔ علی ظفر کے مطابق وہ تمام ثبوت عدالت میں دے چکے ہیں جبکہ وہ ان دوستوں کے شکر گزار ہیں جو اس مشکل وقت میں بھی ان کا ساتھ دیتے رہے۔ علی ظفر کا کہنا تھا کہ اس تنازع کے بعد جو دوست تھے ان کا بھی معلوم ہوگیا لیکن ان کے بارے میں بھی اچھی طرح جان گیا جو مجھ سے حسد کرتے تھے‘ کون میرا دوست تھا اور کون دشمن‘ ان لوگوں نے اپنے آپ کو خود عیاں کردیا۔ اس تنازع کے بعد کیریئر میں کافی مالی نقصان ہوا لیکن ذاتی زندگی میں بہتری آئی کیوں کہ وہ اب لوگوں کو پہلے سے بہتر انداز میں سمجھنے لگے ہیں۔