سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی خبر 4سال پرانی ہے‘ ترجمان سندھ پولیس

October 8, 2019 11:39 am0 commentsViews: 4

کراچی (کرائم رپورٹر)ترجمان سندھ پولیس نے سندھ پولیس کے ہیلی کاپٹر کے پیٹرول کے حوالے سے سوشل میڈیاپروائرل ہونیوالی خبرکے تناظر میں کہا ہے کہ یہ خبر چار سال پرانی ہے اور پرانی خبر کو اپنے مذموم مقاصد کے تحت سوشل میڈیا پروائرل کرنیوالے عناصر کیخلاف سندھ پولیس کے پاس قانونی کاروائی کا حق محفوظ ہے۔