8 اکتوبر زلزلے کے آج14 سال مکمل

October 8, 2019 11:59 am0 commentsViews: 6

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) 8 اکتوبر2005 ء کے زلزلہ کو آج 14 سال مکمل ہوگئے۔ سانحہ کے شہداء کی برسی منائی جائیگی اور قدرتی سانحات سے نمٹنے کیلئے موثر اقدامات کے عزم کااظہار کیا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق 8 اکتوبر 2005 کی صبح شدید زلزلے سے آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا کے علاقوں کو بڑا نقصان پہنچا تھا۔ زلزلے کی شدت8.1 ریکارڈ کی گئی اس زلزلے سے86 ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور89 ہزار زخمی ہوگئے تھے۔ لاکھوں مکانات مکمل اور جزوی طور پر تباہ ہوئے‘ اسکول‘ سرکاری نجی عمارتیں‘ پل‘ سڑکیں تباہ ہوئیں۔ اس سلسلے میں سانحہ کے شہداء کی برسی منائی جائیگی اور قدرتی سانحات سے نمٹنے کیلئے موثر اقدامات کے عزم کا اظہار کیا جائیگا۔