اردنی تھنک ٹینک نے عمران خان کو ’’مین آف دی ایئر‘‘ قرار دیدیا

October 9, 2019 11:11 am0 commentsViews: 2

عمان (مانیٹرنگ ڈیسک) اردن کے تھنک ٹینک نے وزیراعظم عمران خان کو “مین آف دی ایئر” قرار دے دیا ہے۔ رائل انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز نے 500 بااثر مسلمانوں کی فہرست جاری کردی ہے جس میں وزیراعظم عمران خان کو دنیا کا 16ویں بااثر ترین مسلمان قرار دیا گیا ہے۔ اس فہرست کے مطابق فلسطین سے تعلق رکھنے والی کانگریس رکن راشدہ طالب “ویمن آف دی ایئر” قرار دیا گیا ہے۔پروفیسر ایس عبد اللہ شیلفر جو مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں امریکی یونیورسٹی میں استاد ہیں نے کہا ہے کہ کرکٹ ایک ایسا کھیل ہے جس کی میں نے ہمیشہ خوبصورتی اور شدید مسابقتی کھیل کے امتزاج کے لیے تعریف کی جاتی ہے اور اس کھیل میں عمران خان نے بڑا نام کمایا ہے، جس کی مثال 1992میں کرکٹ کا ورلڈکپ جیتنا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی فنڈ ریزنگ مہم کو بھی سراہتے ہیں، جس کے بعد انہوں نے ایک بڑا کارنامہ انجام دیتا ہوئے کینسر کا ہسپتال بنایا جس کا نام شوکت خانم ہسپتال رکھا۔یہ بہت بڑی بات ہے کیونکہ ان کی والدہ کینسر کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار گئیں تھیں۔ اس ہسپتال کی تعمیر کے بعد ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا۔ یہ وہ ہسپتال ہے جہاں 75 فیصد لوگ اپنا فری علاج کراتے ہیں۔ پروفیسر ایس عبد اللہ شیلفر کا مزید کہنا تھا کہ ان کا اپنا کردار اس وقت بھی بڑھ کر سامنے آیا جب انہوں نے وزارتِ عظمی کا حلف اٹھایا اور بھارت کو مذاکرات کی دعوت دی۔22 سال کی جدوجہد کے بعد ایک عہدے پر آنا اور فوری طور پر مذاکرات کی دعوت دینا بہت بڑی بات ہے۔