کراچی کے نوجوانوں کی پاک فوج میں بھرتی کا شیڈول

October 9, 2019 11:15 am0 commentsViews: 10

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سینٹر کراچی کے اعلامیہ کے مطابق کراچی کے نوجوانوں کی پاک فوج میں بھرتی کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ انچارج لیفٹیننٹ کرنل شہباز افضل نے اس سلسلے میں آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ 15 اکتوبر سے آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سینٹر کراچی میں بھرتی جاری رہیگی۔ بھرتی کے خواہشمندنوجوانوں کا میڈیکل چیک اپ اور تحریری امتحان لیا جائیگا۔امیدواروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اسل ڈومیسائل ، مارک شیٹ (میٹرک،انٹر، بی اے، بی ایس سی) اسکول لیونگ سرٹیفکیٹ، اپنا اور والد کا شناختی کاڑد اور چار عدد پاسپورٹ سائیز فوٹو کے ہمراہ آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سینٹر کراچی میں صبح 7 بجے پہنچ جائیں۔مزید معلومات کیلیے آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سینٹر کراچی ٹیلیفون نمبر32790919-021 پر رابطہ کریں۔