اسلام آباد دھرنا آج تاجروں کا ایف بی آر سے فائنل رائونڈ شروع

October 9, 2019 11:25 am0 commentsViews: 3

مطالبات منظور نہ ہوئے تو غیر معینہ مدت کیلئے ملک بھر میں کاروبار بند کردیں گے، تاجر برادری کا شدید ردعمل
کراچی کے تمام تاجر بھی ٹرین مارچ کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئے، جیل بھرو تحریک چلانی پڑے گی، جمیل پراچہ
اسلام آباد(کامرس رپورٹر) ملک بھر کے تاجر ٹرین سے اسلام آباد پہنچ گئے اس موقع تاجر رہنماوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا، آخری بار اسلام آباد آئے ہیں ایف بی آر سے اب فائنل رائونڈ ہے، مطالبات منظور نہ ہوئے تو غیر معینہ مدت کے لئے اپنا کاروبار بند کردیں گے حکومت کی تسلیاں اور دلاسے بہت ہوگئے ٹیکس کے خلاف نہیں ٹیکس کے نظام کے خلاف ہیں گزشتہ 3 ماہ میں شناختی کارڈ کی شرط کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں 85 فیصد کم ہوگئی ہیں اب کاروبار بند کرنے کے کوئی راستہ نہیں بچا ہے تاجر رہنما جمیل پراچہ اور شرجیل گوپلانی۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی پالیسیوں ، ٹیکسوں کی بھر مار ، شناختی کارڈ سمیت دیگر معاملات کے تاجر برادری کی جانب سے ٹرین مارچ گزشتہ روز آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن اور سندھ تاجر اتحاد کے تاجر رہنما کراچی سے اسلام آباد پہنچ گئے اس موقع پر۔سندھ تاجر اتحاد وائس چیئرمین کاشف صابرانی۔ سینئر نائب صدر سلیم راجپوت۔ مقصود فراز ,آفرین صدیقی۔۔مرزاصادق بیگ۔ آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن انصار بیگ قادری ،فیصل جان کبیر۔ عثمان صدیقی۔طیب صدیقی انصار بیگ قادری ‘عبدالحسیب اخلاق ودیگر بھی موجود تھے سلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سندھ تاجراتحاد کے چیئرمین جمیل پراچہ نے کہا ہے کراچی کے تاجروں کا ٹرین مارچ اور اسلام آباد احتجاج کا مقصد شناختی کارڈ کی شرط سمیت دیگر مسائل خاتمہ ہے اگر ہمیں جیل بھرو تحریک یا سول نافرمانی تحریک چلانی پڑی تو اس سے دریغ نہیں کریں گے آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن کے چیئرمین شرجیل گوپلانی نے کہا کہ تاجروں کے حقوق کی جنگ جیت کر رہے گے گزشتہ 3 ماہ میں شناختی کارڈ کی شرط کے باعث کاروبار تبا ہ ہوگیا ۔