سردیوں میں بجلی سستی فراہم کرنے کا فیصلہ

October 9, 2019 11:25 am0 commentsViews: 7

سردیوں میں پیک آوراور آف آور کا فرق ختم ، سستی بجلی فراہمی کا اعلان نومبر میںکیا جائے گا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت پاور ڈویژن نے سردیوں میں بجلی سستی فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ چاہتے ہیں کہ گیس کی طلب کم ہو اور صنعتی پہیہ چلے۔ سرکلر ڈیٹ نے پورے توانائی سیکٹر کو جکڑا ہوا ہے۔سیکرٹری پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ سردیوں میں پیک آوراور آف آور کا فرق ختم کریں گے، سستی بجلی فراہمی کا اعلان نومبر میں کردیں گے، اس وقت سسٹم میں اضافی بجلی موجود ہے۔ سیکرٹری پاور ڈویژن عرفان علی نے اپنے بیان میں کہا کہ وزارت پاور ڈویژن ایسی اسکیم پرکام کررہے ہیں کہ پیک آوراورآف آور کا فرق ختم کریں۔اسکیم پر کام جاری ہے اور اس کا اعلان نومبر میں کردیں گے۔ اس وقت سسٹم میں اضافی بجلی موجود ہے۔ سیکریٹری پاور نے کہا کہ سردیوں کی بعض راتوں میں ڈیمانڈ 5 ہزار میگا واٹ رہ جاتی ہے۔ اسکیم کے تحت تمام صارفین کو یکساں نرخوں پر بجلی فراہم کریں گے۔سیکریٹری پاور نے کہا کہ کوشش ہے کہ آئندہ سال دسمبر تک سرکلر کا فلو صفر ہوجائے۔ گزشتہ سال سرکلر ڈیٹ میں 38 ارب روپے کا اضافہ ہو رہا تھا۔ اس وقت سرکلر ڈیٹ 1200 ارب روپے تک پہنچا ہوا ہے۔ سیکریٹری پاور نے کہا کہ پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کوسنجوال سولرپاورپلانٹ سے بجلی فراہمی کی منظوری دی گئی ہے۔اس وقت بجلی کی پیداواری صلاحیت 35 ہزار میگاواٹ ہے۔ پیداواری صلاحیت کو سامنے رکھتے ہوئے بجلی پیدا کی جاتی ہے۔ معاہدے کے تحت کپیسٹی پیمنٹ ہرصورت کرنا ہوتی ہے۔