سندھ پولیس کے ہیلی کاپٹر میں پیٹرول پمپ سے فیول بھرنے کا انکشاف

October 9, 2019 11:46 am0 commentsViews: 5

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی پنجاب علیم خان نے دعویٰ کیا ہے کہ سندھ پولیس ہیلی کاپٹر میں سکھر کے ایک پیٹرول پمپ سے پیٹرول ڈلواتی ہے۔ علیم خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر اپنے پیغام میں کہا کہ زندہ بھٹو کے بعد انوکھا ہیلی کاپٹر بھی سامنے آگیا ہے جو سکھر کے پیٹرول پمپ سے پیٹرول ڈلواتا رہا‘ انہوں نے مزید بتایا ہے کہ سکھر کے اس پیٹرول پمپ سے سندھ پولیس کے ہیلی کاپٹر میں ایک کروڑ روپے کا پیٹرول ڈلوایا گیا۔ ان کی اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر سندھ پولیس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔