لاکھوں روپے مالیت کی ادویات کا چھینا گیا ٹرک برآمد‘ ملزمان فرار

October 9, 2019 11:46 am0 commentsViews: 1

کراچی( کرائم رپورٹر) قائد آباد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی ادویات کا چھینا گیا ٹرک برآمد کرلیا ہے۔ ایس ایس پی ملیر کے مطابق ملزمان لالاآباد روڈ سے قیمتی ادویات کا ٹرک چھین کر فرار ہوگئے تھے۔ پولیس کارروائی کے دوران ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔