سندھ ہائی کورٹ‘ پھانسی کی سزا عمر قید میں تبدیل

October 9, 2019 11:46 am0 commentsViews: 3

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے پولیس اہلکار کے قتل کے ملزمان کی سزا کیخلاف اپیل ماتحت عدالت نے سزائے موت کیخلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے پھانسی کی سزا عمر قید میں تبدیل کردی‘ احمد رضا اور محمد ارشد کو خصوصی عدالت نے2016 ء میں سزائے موت سنائی تھی‘ پولیس کا الزام تھا کہ مجرمان نے اپریل2012 ء میں پولیس اہلکار محمد شاہد کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا تھا۔ شہید اہلکار کے ساتھی افسر محمد اسلم کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔