سائبر کرائم اور پی ٹی اے کی مشترکہ کارروائی ٗ ناظم آباد میں 7غیر قانونی گیٹ وے پکڑ لئے ٗ خاتون گرفتار

October 9, 2019 11:46 am0 commentsViews: 5

غیر قانونی گیٹ وے چلانے میں ملوث گروہوں کی نشاندہی پر چھاپہ مارا گیا ٗ پہلی بار کسی خاتون کی گرفتاری عمل میں آئی ہے ٗ ڈائریکٹر ایف آئی اے
خاتون کیخلاف مقدمہ درج ٗ غیر قانونی کام میں ملوث کئی افراد مفرور ہیں جن کی گرفتاری کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں ٗ فیض اﷲکریجو
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سائبر کرائم سرکل اور پی ٹی اے کی مشترکہ کارروائی میں 7 غیر قانونی گیٹ وے پکڑے گئے، کارروائی میں پہلی بار خاتون کی گرفتاری بھی عمل میں آئی، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل سندھ فیض اللہ کریجو کے مطابق غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج چلانے میں ملوث گروہوں کی نشاندہی پر ناظم آباد میں چھاپہ مارا گیا جس کے دوران 7 گیٹ وے پکڑے گئے جبکہ لیپ ٹاپ اور ڈیوائسز برآمد کی گئیں، ایف آئی اے سائبر کرائم کے مطابق پہلی بار کسی خاتون کو غیر قانونی گیٹ وے چلاتے ہوئے پکڑا گیا ہے خاتون کے خلاف سائبر کرائم سرکل میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ غیر قانونی کام میں ملوث کئی افراد مفرور ہیں جن کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔