جعلی انعامی بانڈز فروخت کرنے والے 2 افراد گرفتار

October 9, 2019 11:46 am0 commentsViews: 3

سادہ لوح افراد زیادہ رقم کے لالچ میں آکر جعلسازوں سے یہ نقلی بانڈز خرید لیتے تھے
جعلسازوں کا گروہ 5 افراد پر مشتمل ہے، مزید ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سائٹ سپرہائی وے پولیس نے جعلی بانڈز بیچ کر سادہ لوح افراد کو لوٹنے والے 2 جعلساز گرفتار کرلیے۔ تفصیلات کے مطابق سائٹ سپرہائی وے پولیس نے نیو سبزی منڈی کے قریب سے 2 جعلسازوں کو گرفتار کرلیا۔ جعلسازوں نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ انہوں نے درجنوں سادہ لوح افراد کو انعامی بانڈز خریدنے کا لالچ دیا وہ شہریوں سے کہتے کہ 1500 کے انعامی بانڈز خریدنے پر آپ کو 80 ہزار روپے ملیں گے جس پر سادہ لوح افراد نوسربازوں کی باتوں میں آکر ان سے لاکھوں روپے کے انعامی بانڈز خرید لیتے تھے جب وہ انعامی بانڈ مارکیٹ لے کر جاتے تو انعامی بانڈز جعلی نکلتے تھے جب شہری جعلسازوں سے اپنی رقم کی واپسی کا تقاضا کرتے تو جعلساز انہیں دھمکیاں دیتے تھے۔ جعل سازوں کا گروپ 5 افراد پر مشتمل ہے مزید 3 ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔