سینئر اخبار فروش محمد حنیف دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

October 9, 2019 11:50 am0 commentsViews: 1

کراچی (پ ر) پاپوش نگر کے سینئر اخبار فروش اور عہدیدار محمد حنیف شدید دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال کرگئے، جن کی نماز جنازہ جامع مسجد امیر حمزہ سیکٹر 5M نارتھ کراچی میں ادا کردی گئی۔ ان کی نماز جنازہ کے موقع پر مرکزی صدر محمد اقبال نون، جنرل سیکرٹری عبدالحمید ڈاڈا، سینئر نائب صدر چوہدری نذیر، مرکزی رہنما شفیق بھائی، ناصر نثار اور نیوز ایجنٹ محمد اسلم پاریکھ، صدیق بابر، اقبال میمن، سرکولیشن منیجر بلال ہاشمی اور دیگر اخبار فروشوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔