مشرف غداری کیس کی 24 اکتوبر سے روزانہ سماعت کا فیصلہ

October 9, 2019 11:52 am0 commentsViews: 3

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) خصوصی عدالت نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی 24 اکتوبر سے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا فیصلہ کرلیا، جسٹس وقار احمد سیٹھ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے آئندہ سماعت سے قبل تمام فریقین کو تحریری طور پراپنے اعتراضات جمع کرانے کی ہدایت کردی۔