صبح سویرے پیٹرول چور پکڑا گیا

October 9, 2019 11:52 am0 commentsViews: 11

کراچی (کرائم رپورٹر) صبح سویرے فیڈرل بی ایریا سے عوام کے ہاتھوں پیٹرول چور پکڑا گیا، تشدد کے باعث پولیس کے حوالے۔ تفصیلات کے مطابق جوہر آباد کے علاقے ایف بی ایریا بلاک 14 میں موٹر سائیکلوں سے پیٹرول چوری کرنے والے چور کو عوام نے پکڑ کر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا پولیس کے مطابق ملزم شاہ میر ولد محمد اکرم لیاقت آباد ایف سی ایریا کا رہائشی ہے ملزم گھروں کے باہر کھڑی موٹر سائیکلوں سے پیٹرول چوری کرتا تھا، تاہم پولیس ملزم سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔