اعصابی تنائو کم کرنے والی اسمارٹ شرٹ، قیمت 16 ہزار روپے

October 12, 2019 1:29 pm0 commentsViews: 8

بارسلونا (نیٹ نیوز) اسپین کی ایک فیشن کمپنی نے الٹیمیٹ اسمارٹ شرٹ 3.0 کے نام سے ایک ذہین قمیض ایجاد کی ہے جس کے بارے میں اس کا دعویٰ ہے کہ یہ اعصابی تنائو کم کرتی ہے۔ رگوں میں خون کا بہائو بہتر بناتی ہے اور مینابولزم میں تیزی لاتے ہوئے اپنے پہننے والے کی جسمانی توانائی میں بھی اضافہ کرتی ہے۔ سپیا نام کی یہ کمپنی کئی سال سے ذہین قمیض تیار کر رہی ہے جبکہ نئی اسمارٹ شرٹ ان ہی کی تیسری نسل ہے۔ اسی وجہ سے اس کے نام میں 3.0 موجود ہے۔ اس کے دو علیحدہ علیحدہ ڈیزائن ہیں شرٹ اپنے پہننے والے کی جلد میں تیزابیت کے علاوہ خون میں یورک ایسڈ کی مقدار کو بھی قابو میں رکھتی ہے۔