فیصل واوڈا کا بڑا اقدام، بچے کی آنکھوں کی پراسرار بیماری کے علاج کی ذمہ داری اٹھالی

October 14, 2019 12:02 pm0 commentsViews: 5

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے پچے کی آنکھوں کی پراسرار بیماری کے علاج سے متعلق میڈیا پر چلنے والی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے علاج کی ذمہ داری اٹھا لی۔ متاثرہ بچے واجد علی کو حاصلپور سے واپڈا اسپتال لاہور منتقل کرنے اور علاج کی ہدایت کردی۔ گزشتہ روز وزارت آبی وسائل سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے کہاکہ بچے کا علاج واپڈا اسپتال میں ممکن نہ ہو سکا تو جہاں ممکن ہوا وہاں سے اپنی نگرانی میں کرائیں گے۔