ملک کو ترقی کے راستے پر چلانے کیلئے کرپشن ختم کرنا ہوگی ٗ وینا ملک

October 14, 2019 12:14 pm0 commentsViews: 1

لاہور( کلچرل ڈیسک) اسکینڈل کوئن اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ اگر ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہوجائے تو ملک خودبخود ترقی کے راستے پر چل پڑے گا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اس ارض پاک کو حاصل کرنے کیلئے جس طرح ہمارے بزرگوں نے بیشمار قربانیاں دی ہیں اور آج وہ لاکھوں قربانیاں اپنا حق طلب کررہی ہیں اور یہ حق ہم اسی صورت میں ادا کرسکتے ہیں جب ہم سب مل کر ذاتی مفادات سے بالا تر ہو کر صرف قومی مفاد کیلئے بے لوث کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ سڑکیں بنانے‘ بڑی عمارتیں کھڑی کرنے اور قیمتی گاڑیوں کے آجانے سے کوئی ملک ترقی یافتہ نہیں ہوسکتا۔