عاطف اسلم کی آواز میں اتنی خوبصورت حمد سن کر رونگٹے کھڑے ہوگئے، ماہرہ خان

October 14, 2019 12:58 pm0 commentsViews: 7

حمد سن کر آنسو نکل آئے ماشا اللہ عاطف اسلم کو خدا نے خوبصورت آواز سے نوازا ہے‘ماورا حسین
’’وہی خدا ہے‘‘ شوبز انڈسٹری کے فنکاروں نے بھی عاطف اسلم کو حمد پڑھنے پر بے حد سراہا ہے
کراچی(کلچرل ڈیسک) نامور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور ماورا حسین نے عاطف اسلم کی آواز میں پڑھی جانے والی حمد ’’وہی خدا ہے‘‘ کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حمد سن کر ان کے رونگٹے کھڑے ہوگئے۔عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے کوک اسٹوڈیو سیزن 12 کاآغاز خوبصورت حمد ’’وہی خدا ہے‘‘ پڑھ کر کیا اور لوگوں سے خوب داد سمیٹی۔ تاہم عاطف اسلم کو سراہنے والوں میں صرف عام لوگ شامل نہیں ہیں بلکہ پاکستان شوبز انڈسٹری کے فنکاروں نے بھی عاطف اسلم کو حمد پڑھنے پر بے حد سراہا ہے۔اداکارہ ماہرہ خان نے عاطف اسلم کی تعریف کرتے ہوئے نہایت جذباتی انداز میں لکھا عاطف اسلم اور روہیل حیات کی کاوش نے ان کے رونگٹے کھڑے کردئیے اور عاطف اسلم کی آواز میں حمد سن کر ان کے آنسو نکل آئے۔ماہرہ خان کے علاوہ ماورا حسین نے بھی عاطف اسلم کو سراہتے ہوئے لکھا ماشا اللہ عاطف اسلم کو خدا نے بے پناہ خوبصورت آواز سے نوازا ہے۔ ’’وہی خدا ہے‘‘ بچپن سے میری پسندیدہ حمد ہے جسے عاطف اسلم نے امیدوں سے بڑھ کر خوبصورت انداز میں پڑھا ہے۔ماورا حسین نے بھی حمد سن کر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حمد سن کر ان کی آنکھیں بھیگ گئیں۔