جیل میں آصف زرداری کی جان کو خطرہ ہے

October 15, 2019 12:14 pm0 commentsViews: 6

٭ طبی سہولیات نہ ملنے کے باعث ٭
دل کی تکلیف ہوئی تو اسپتال نہیں پہنچایا جاسکے گا
طبی سہولیات ملنا آصف زرداری کا حق ہے، لطیف کھوسہ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جعلی اکائونٹس کیس میں گرفتار سابق صدر آصف علی زرداری کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کے لیے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، جج محمد بشیر نے درخواست پر سماعت کی، آصف زرداری کے وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ آصف زرداری کی جان کو خطرہ ہے جیل میں طبی سہولیات ملنا آصف زرداری کا حق ہے، زرداری صاحب کو دل کی تکلیف ہوئی تو یہ لوگ اسپتال نہیں پہنچا سکیں گے۔ اڈیالہ جیل سے اسپتال تک ڈیڑھ گھنٹہ لگ جاتا ہے، میڈیکل بورڈ نے طبی سہولیات کے لیے زرداری کو پمز منتقل کرنے کا کہا یہ لوگ ایک دن پمز لے کر گئے دوسرے دن واپس جیل لے گئے، انہیں جیل میں ذاتی اٹینڈنٹ ساتھ رکھنے کی اجازت بھی دیں، ہمارے لوگ جیل کے باہر اپنا خیمہ لگا لیں گے صرف صبح اور شام اندر جاکر چیک کریں گے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔