ہالی ووڈ اداکارہ و گلوکارہ نے عابدہ پروین کو اپنی روحانی والدہ قرار دیدیا

October 15, 2019 12:29 pm0 commentsViews: 4

کراچی( نیٹ نیوز) اداکارہ‘ گلوکارہ‘ کامیڈین‘ لکھاری48 سالہ جاڈاپنکٹ سمتھ اگر چہ پہلے بھی پاکستان کی شہرت یافتہ صوفی فنکارہ عابدہ پروین کو اپنی پسندیدہ ترین صوفی گلوکارہ قرار دے چکی ہیں۔ تاہم اب انہوں نے عابدہ پروین کو اپنی روحانی والدہ بھی قرار دیا ہے۔ جاڈاپنکٹ سمتھ خود بھی گلوکاری کرنے سمیت گیت بھی لکھتی ہیں اور وہ خود کو صوفی میوزک کا سب سے بڑا مداح قرار دیتی ہیں۔ جاڈاپنکٹ سمتھ نے عابدہ پروین کی بیرون ملک ہونیوالے صوفی میوزک فیسٹیول میں شرکت کی اور وہاں کی مختصر ویڈیو اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر شیئر کی۔ اداکارہ نے عابدہ پروین کی جانب سے صوفی نائٹ میں گائے جانیوالے کلام ’’ گھوم چرخڑا‘ ‘ کی مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہیں اپنی روحانی والدہ قرار دیا۔