بابا گرونانک کے یوم پیدائش کی تقریبات ختم‘ سکھ یاتری کراچی پہنچ گئے

October 15, 2019 12:29 pm0 commentsViews: 2

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بابا گرونانک کے550 ویں یوم پیدائش کی تقریبات میں شرکت کے بعد سکھ یاتری کراچی پہنچ گئے‘800 سکھ یاتریوں کو گورنر سندھ نے الوداع کیا تھا پیر کو یاتریوں کے استقبال کیلئے سکھ برادری کے سینکڑوں افراد اسٹیشن پر موجود تھے۔ سیکھ یاتریوں کی آمد پر ڈھول بھی بجایا گیا جبکہ یاتریوں کیلئے سٹی اسٹیشن پر لنگر کا انتظام بھی کیا گیا تھا‘ پیپلز پارٹی کے سینیٹر انور لعل ڈین اور دیگر نے یاتریوں کا استقبال کیا اور پھول پیش کئے۔