چڑیا گھر میں پیتل کے قیمتی شیروں کی برآمدگی پر ملکہ برطانیہ کاا ظہار تشکر

October 15, 2019 1:51 pm0 commentsViews: 1

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی چڑیا گھر کے مرکزی داخلی دروازوں پر نصب پیتل کے نہایت قیمتی شیروں کے غائب ہونے کے بعد برآمدگی کیلئے کوششیں کرنے پر ملکہ برطانیہ نے سابق ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی عبدالباری جیلانی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ باری جیلانی کے مطابق انہوں نے پیتل کے یہ تاریخی شیر برآمد کرائے تھے جو اب چڑیا گھر کے مین گیٹ پر دوبارہ نصب کردیئے گئے ہیں۔ بکنگھم پیلس سے موصول ہونیوالے خط میں کو آرڈی نیٹر مس جینی وائن نے کہا ہے کہ ملکہ برطانیہ نے باری جیلانی کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا ہے اور نیک خواہشات کااظہار کیا ہے۔