شرپسندوں کا چور قرار دے کر شہری پر تشدد

October 15, 2019 1:57 pm0 commentsViews: 7

اورنگی ٹائون گلشن بہار میں دانش نامی نوجوان کو چور چور کے نعرے لگا کر مارنا شروع کردیا گیا
پولیس نے موقع پر پہنچ کر نوجوان کو شرپسندوں سے چھڑواکر اسپتال پہنچادیا
کراچی (کرائم رپورٹر) اورنگی ٹائون میں شرپسند عناصر نے شہری کو چور قرار دے کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، عوام نے بھی اپنا ہاتھ صاف کردیا، مبینہ چور شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹائون سیکٹر 16 گلشن بہار میں شرپسند عناصر نے مبینہ چور دانش نامی نوجوان کو چور چور کے نعرے لگا کر تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا جس پر علاقہ مکین بھی ٹوٹ پڑے اور مبینہ چور کو لہولہان کر دیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مبینہ چور کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا پولیس اور علاقے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سیکٹر 14 جوہر کیمپ پر جمال چائے والے کا بیٹا دانش گلشن بہار کا رہائشی بتایا جاتا ہے اور چند شرپسند عناصر نے چور قرار دینے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔