ڈاکٹر عافیہ سمیت سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لیے فلم فیسٹیول

October 15, 2019 2:00 pm0 commentsViews: 4

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے امریکا میں قائم عافیہ فائونڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے سرگرم رکن الحاج موری سلاخن نے امریکی ریاست جارجیا کے دارالحکومت اٹلانٹا میں سیاسی قیدیوں کی رہائی و حقوق کے لیے منعقد فلم فیسٹیول میں ڈاکٹر عافیہ کی نمائندگی کی۔ عافیہ موومنٹ میڈیا انفارمیشن سیل سے جاری تفصیلات کے مطابق اٹلانٹا، جارجیا میں دنیا بھر کے سیاسی قیدیوں کی رہائی و حقوق، معاشرتی انصاف، شہری و انسانی حقوق اور انصاف کے لیے مور ہائوس کالج کے زیراہتمام 3 روزہ ’’ہیومن رائٹس فیسٹیول‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔