وزیراعظم نے آزادی مارچ سے نمٹنے کیلئے تجاویز مانگ لیں

October 16, 2019 12:30 pm0 commentsViews: 4

پارٹی ارکان کا اجلاس کل سہ پہر3بجے طلب کرلیا‘ اہم فیصلوں کا امکان ہے
اسلام (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ سے نمٹنے کے لیے پارٹی ارکان کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے، اجلاس کل سہ پہر 3 بجے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے کل سہ پہر پارٹی ارکان کا اہم اجلاس طلب کیا ہے، اجلاس میں ارکان سے آزادی مارچ سے نمٹنے کے لیے تجاویز لی جائیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں تحریک انصاف آزادی مارچ سے متعلق حکمت عملی بنائے گی اجلاس میں سیاسی، معاشی معاملات اور مہنگائی سے متعلق فیصلوں کا بھی امکان ہے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم دورہ سعودی عرب، ایران اور چین پر بھی ارکان کو اعتماد میں لیں گے۔ تنظیم سازی، صوبائی تنظیموں کو تحلیل کرنے کا معاملہ بھی اجلاس میں زیر غور آئے گا۔