کے ڈی اے آل یونینز ایکشن کمیٹی کا سوک سینٹر میں مظاہرہ

October 16, 2019 12:39 pm0 commentsViews: 1

کے ڈی اے کے 80کروڑ کے واجبات 10دن کے اندر جمع کرائے جائیں ٗ ممبران ایکشن کمیٹی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے ڈی اے آل یونینز ایکشن کمیٹی کے تحت سوک سینٹر میں مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین سے ایکشن کمیٹی کے ممبران محمد عبدالمعروف، سید عمران جعفری، عبدالمتین وحید اور عزیز نے خطاب کیا۔ نظامت کے فرائض طاہر جاوید نے سرانجام دیے اس موقع پر کے ڈی اے ملازمین کی بڑی تعداد موجود تھی، عبدالمعروف اور عمران جعفری نے کہاکہ ایس بی سی اے اور ماسٹر پلان کے ڈی اے کو 80 کروڑ کے واجبات 10 دن کے اندر جمع کرائیں ورنہ ایس بی سی اے اور ماسٹر پلان پر دھرنا ہوگا۔ عبدالمتین وحید نے کہاکہ ادارے کو ایک سازش کے تحت تقسیم در تقسیم کر دیا، ایکشن کمیٹی کے ممبران نے وزیراعلیٰ اور وزیر بلدیات سے مطالبہ کیا کہ کے ڈی اے کے واجبات دلائے جائیں تاکہ کے ڈی اے بدترین مالی بحران سے نکلے، گرانٹ 30 کروڑ کی جائے۔