سانپ سے مساج کا فیشن بھی رواج پانے لگا

October 16, 2019 12:42 pm0 commentsViews: 68

جکارتہ (نیٹ نیوز) مختلف ممالک میں اب ایسے مساج سینٹرز کھل رہے ہیں جہاں سانپوں اور اژدہوں کے ذریعہ جسم کا مساج کیا جاتا ہے بشرطیکہ مساج کروانے والے کو اس سے خوف نہ آتا ہو، برسوں پہلے انڈونیشیا کے جزیرے بالی سے شہرت پانے والا سانپ کا مساج آج کئی ممالک میں کیا جارہا ہے جن میں امریکا، برطانیہ، جرمنی، اسرائیل اور فلپائن شامل ہیں۔ خدمات اور فیس کے تھوڑے بہت فرق کے ساتھ اس طرح کے تمام مساج سینٹروں میں غیر زہریلے سانپ اور بے ضرر اژدہے رکھے جاتے ہیں اور جس طرح کا مساج درکار ہوتا ہے اسی حساب سے سانپ یا اژدہے کی قسم اور جسامت کا انتخاب کیا جاتا ہے۔